• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اسپورٹس رائونڈ اپ، پاکستان ہاکی کو اسپانسر مل گیا

 مالی مشکلات سے دوچار پاکستان ہاکی فیڈریشن کو بحران سے نکالنے کے لئے پشاور زلمی کے چیئرمین اور ہائیر کےجاوید آفریدی نے جو کردار ادا کیا ہے اسے ملک بھر میں شائقین ہاکی کے علاوہ کھیلوں کے حلقوں میں بھی قابل قدر اقدام قرار دیا جارہا ہے، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ جاوید آ فریدی نے ایسے وقت میں جب پی ایچ ایف اور قومی کھلاڑی شدید مالی مسائل کا شکار تھے اور ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شرکت بھی مشکل دکھائی دے رہی تھی انہوں نے بہت برا بیرا اٹھایا،اور قومی ہاکی کے لئے فرشتہ بن گئے،

ورلڈ کپ کے لئے قومی ہاکی ٹیم کی نئی کٹ بھی متعارف کرائی گئی ہے، بلاشبہ اب پی ایچ ایف کے حکام کو اپنے نئے اسپانسر کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرنا ہوگی، اپنے اوپر لگے ہوئے مالی بدعنوانی کے الزامات کو بھی غلط ثابت کرنا ہوگا تاکہ مستقبل میں قومی کھیل کے لئے اسپانسر آگے آسکیں، قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد رضوان سنیئر، منیجر حسن سردار، ہیڈ کوچ توقیر ڈار نے بھی جاوید آفریدی کا شکریہ ادا کیا ہے٭بلوچستان کےدارلحکومت کوئٹہ میں حالیہ انٹرنیشنل اسکواش لیگ کاانعقاد کھیلوں بالخصوص اسکواش کےکھیل کےفروغ کےحوالےسےانتہائی خوشگوار ہوا کاجھونکا قرار دیاجارہاہے

بلوچستان جو گذشتہ دو تین دہائیوں سے دہشت گردی اور امن وامان کےمسئلہ سے دوچار رہا،تاہم گذشتہ تین چار سالوں سے سکیورٹی فورسز،پولیس اور دیگر اداروں کی کاوشوں اور بےپناہ قربانیوں سے اب صورتحال بہتر ہورہی ہے، کوئٹہ میں اسکواش لیگ کاپہلی بار انعقاد بظاہر ناممکن نہیں تو مشکل ضرور تصور کیاجارہاتھا،مگر لیگ کے منتظمین نے اس لیگ کاکامیابی سے انعقاد کرکے ثابت کردیا ہے کہ بظاہر مشکلات تو ہوتی ہیں مگر ناممکن کچھ بھی نہیں ۔۔اس میں اگر بات کی جائے لیگ کے چیئرمین پرنس آغاعمراحمدزئی اور ان کی ٹیم کی تو وہ یقینی طور پر دادکے مستحق ہیں،جنہوں نے بہترین ٹیم ورک سے بلوچستان میں عالمی مقابلوں کی راہ ہموار ہوگئی،عالمی نمبر22 ہانگ کانگ کے لیو آئو نے ایونٹ جیتا٭نسیم حمید اسپورٹس اکیڈمی کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر کورنگی کے اشتراک سے جاری دوسرا ڈسٹرکٹ کورنگی انٹر کالجیٹ اینڈ اسکول خواتین اسپورٹس گالا اختتام پذیر ہوگیا

مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کورنگی محترمہ قرۃ العین میمن نے کھیلوں کے مختلف شعبوں میں فاتح ،رنر اپ کھلاڑیوں اور اُن کے اسکولوں اور کالجز کو ٹرافی ،نقد انعامات اور اعزازی شلڈ و اسناد پیش کئے، گالا کا افتتاح صوبائی وزیر شہلا رضا نے ڈپٹی کمشنر کورنگی قرۃ العین میمن اور گولڈ میڈلسٹ نسیم حمید اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان کے ہمراہ کیا تھا گالا میں12ایونٹس کا انعقاد کیا گیا٭ قومی جمنا سٹک چیمپئن شپ میں مردوں میں آرمی اور خواتین میں سندھ نے پہلی پوزیشن کے ساتھ ٹرافی جیت لی،سندھ کی مشاثاقب کو بہترین جمناسٹ قرار دیا گیا، سندھ یونیورسٹی میں ہونے والے ایونٹ میں واپڈا، پنجاب نے مردوں ، آرمی اور پنجاب نے خواتین میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی،مقابلوں کے اختتام پر اسما علی شاہ اور احمد علی راجپوت صدر پاکستان جمناسٹک فیڈریشن نے انعامات تقسیم کئے٭پاکستان کی انٹر نیشنل بیڈمنٹن کھلاڑی ماحور شہزاد عالمی درجہ بندی میں192پوزیشن پر آگئی ہیں، وہ پاکستان کی پہلی خاتون کھلاڑی ہیں جنہوں نے200کھلاڑیوں میں جگہ حاصل کی ہے، جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا بحرین کی انٹرنیشنل بیڈمنٹن سیریز میں اچھی کار کردگی میری پوزیشن کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوئی، میں اپنی رینکنگ کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کروں گی،کراچی میں پیدا ہونے والی ماحور شہزاد ایشین گیمز2014 اور کامن ویلتھ گیمز 2018میں بھی ملک کی نمائندگی کر چکی ہیں۔2016 میں ان کی عالمی رینکنگ405 جبکہ مارچ 217میں 246 تھی٭پیفین گرلز نیٹ بال کپ میں انڈر15کیٹگری کا ٹائٹل سٹی اسکول پی اے ایف اور انڈر18 کا ٹائٹل حبیب گرلز اسکول نے جیت لیا۔ 

مہمان خصوصی سیمن گلاسن پرنسپل سٹی اسکول پی اے ایف اور مدثر آرائیں صدر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے٭ڈاکٹر عیسٰی لیب آ ل کراچی انٹر اسکول بوائز اینڈ گرلز ہاکی چیمپئن شپ کے پرائمری گرلز کی چیمپئن جی جی پی ایس پٹھان کالونی اور بوائز کی چیمپئن جی بی پی ایس پٹھان کالونی ٹھہرییں سیکنڈری گرلز کی ٹرافی حبیب گرلز اسکول نے اور سیکنڈری بوائز کی ٹرافی غلامان عباس نے جیتی ۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر فرحان عیسٰی نے انعامات تقسیم کئے ، اس موقع پر پی ایچ ایف کے چیف سلیکٹر اصلاح الدین نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین