• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اہداف کے حصول کیلئے منظم جدوجہد کی ضرورت ہے،پشتونخوامیپ

کوئٹہ+پشین( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ زندگی کے ہر شعبے میں مشکلات سے نجات ،ترقی وخوشحالی اور پر امن زندگی کی منزل کے حصول کیلئے پشتونخوا وطن کی وحدت ، قومی خودمختیار صوبے اور قومی واک واختیار لازمی ہے اور ان اہداف کو پانے کیلئے مسلسل منظم جدوجہد کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کااظہار پشتونخوامیپ کی مرکزی کمیٹی کے ارکان ضلعی ڈپٹی سیکرٹری حاجی عبدالحق ابدال ، علی محمد کلیوال ، رضا شیدا ، اے کے بوستانی ، علائوالدین ، عمر خان اور بسم اللہ نے بوستان علاقائی یونٹ اور مغٹیان پوٹی ناصران علاقائی یونٹ، ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری رحمت اللہ صابر علاقائی سیکرٹریوںولی جان اچکزئی، اسد خان ترین ،نصیب اللہ نیازی ، جانان خان اچکزئی ، حبیب آکا ،نیاز کاکڑ، حاجی اکبر ، تور جان عسکر ،حاجی محمود،رحمت ناصر، ادریس افغان،پرویز اچکزئی نے پشتون باغ اول علاقائی کمیٹی ،بلیلی علاقائی کمیٹی ، شیخ ماندہ کے 2ابتدائی یونٹوں، پشتون مینہ علاقائی یونٹ ، افغان مینہ علاقائی یونٹ اور ابتدائی یونٹوں ، افغان کالونی ، شائستہ افغان یونٹ، غازی عبداللہ خان محلہ، روشان یونٹ اورگران وطن یونٹ کے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا کہ پشتونخوا وطن ،ملک کی آزادی کی جدوجہد اور ان کی سیاسی تاریخ میں خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کا شمار ان عظیم رہنمائوں میں ہوتا ہے جنہوں نے فرنگی استعمارکے ظلم کے تاریک دور میں آزادی کا علم بلند کرکے اس خطے کی اقوام وعوام کو منظم کرتے ہوئے حقیقی نجات کی راہ پر گامزن کیا۔ انہوں نے کہا کہ خان شہید کی برسی کو قومی سطح پر اس عزم کے ساتھ پورے قومی جوش وخروش کے ساتھ منانے کی ضرورت ہے کہ پشتونخوا وطن اور ملک کی تمام اقوا م وعوام کے سیاسی ،معاشی ، ثقافتی ، جمہوری حقوق واختیارات کی جدوجہد کو مزید تیز کرینگے۔
تازہ ترین