کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے نومنتخب امیر حافظ نور علی نے ضلعی شوریٰ کی مشاورت سے اسلامی جمعیت طلبہ کے سابق ناظم صوبہ و الخدمت فاؤنڈیشن ضلع کوئٹہ کے سابق صدر افتخار احمد کاکڑ کو جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کا جنرل سیکرٹری جبکہ ڈاکٹر نعمت اللہ ، سید عبدالمجید آغا ، حافظ عبدالواسع قلندرانی ، میر غلام رسول محمد شہی ، عبدالرحیم ناصر ، راشد سلیمان کو نائب امراء ، حیات اللہ آغا ، حاجی صدیق اللہ ، سعید شنواری ، قاری احسان اللہ شیرانی ، سکندر علی لانگا ، سید طارق رضوی کو ڈپٹی جنرل سیکرٹریز ، سیکرٹری اطلاعات سعید شنواری اور ناظم بیت المال مفتی محمود احمد منصوری کو مقرر کیا ہے ، ضلعی ذمہ داران نے اپنی ذمہ داریوں کا حلف لے کر کام شروع کردیا ۔