ہنزہ(مانیٹرنگ سیل) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سی پیک میں گلگت بلتستان کو جائز حصہ نہیں ملا۔گلگت بلتستان کے دورے کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ہنزہ اور نگر میں عوامی اجتماعات سے خطاب میں کہا ہے کہ جس محبت اور جوش سے میرا استقبال کیا گیا بھلا نہیں سکوں گا، یہاں بار بار آتا رہوں گا اور پیپلز پارٹی سی پیک میں گلگت بلتستان کا پورا حصہ دلوانے کی جدوجہد کرے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا صرف پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کو حقوق دیئے ہیں ہم نے آگے جا کر مزید جدوجہد کرنی ہے اور معاشی مشکلات سمیت یہاں کے مسائل کو قومی سطح پر لے کر چلنا ہے، سی پیک کا جو حصہ گلگت بلتستان کو ملنا تھا نہیں ملا جس کے لیئے پیپلز پارٹی جدوجہد کرے گی۔