اسلام آباد، لاہور (نمائندہ جنگ، این این آئی) سپریم کورٹ کے جج مسٹر جسٹس گلزار احمد نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدہ کا حلف اٹھا لیا ہے۔منگل کے روز ان سے یہ حلف جسٹس شیخ عظمت سعید نے سپریم کورٹ میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں لیا۔ جسٹس گلزار احمد اس وقت سپریم کورٹ کے تیسرے نمبر پرسینئر ترین جج ہیں،جوکہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور سینئر ترین جج، مسٹرجسٹس آصف سعید خان کھوسہ کے بیرون ملک دورہ کی بناء پر انکی پاکستان میں غیر موجودگی کے دوران قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے ذمہ داریاں سرانجام دینگے۔