• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی احکامات نظرانداز کرنے پر مزید نجی اسکولوں کی رجسٹریشن معطل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سندھ نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر مزید نجی اسکولوں کی کی رجسٹریشن معطل کردی ہے۔ فائونڈیشن اور ہیڈ اسٹارٹ کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے باقاعدہ نوٹسسز منگل کو متعلقہ برانچز پر آویزاں کردیئے گئے ہیں۔ رجسٹرار پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز پروفسیر رفیعہ ملاح کے مطابق فائونڈیشن اور ہیڈ اسٹارٹ نے عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا اور پانچ فیصد سے زائد وصول کی گئی، فیس واپس نہیں کی سات دن کے اندر اگر عدالتی احکامات پر عملدرآمد ہوا تو رجسٹریشن واپس بحال ہوجائی گی۔ اگر عدالتی احکامات پر سات دن کے بعد بھی عملدرآمد نہیں ہوا تو پھر جوڈیشل مجسریٹس کی موجودگی میں خلاف ورزی کرنے والے پرائیوٹ اسکولز کو سیل کردیا جائیگا اور انکو ڈی رجسٹر کیا جائیگا۔اس سے قبل سٹی اسکول بیکن ہاوس، نکسر اور دیگر اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کی جاچکی ہے۔
تازہ ترین