• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترنول میں دوسرے روز بھی تجاوزات کیخلاف آپریشن،225کنال اراضی و اگزار

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)سی ڈی اے اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کاترنول میں تجاوزات کے خلاف آپریشن منگل کے روز بھی جاری رہا۔دوسرے روز آپریشن کے دوران مزید 225کنال سرکاری اراضی غیر قانونی قابضین سے واگزار کروالی گئی۔ اس آپریشن کے دوران ترنول کے علاقے میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پر کی جانے والی تعمیرات جن میں بڑے پلازے، شو روم، مارکیٹس، ہوٹل اور بڑے احاطے اور چار دیواریاں شامل تھیں کو گرا دیا گیا۔ ترنول میں جاری آپریشن کے دوسرے روز ترنول پھاٹک سے لے کر پشاور کی سمت جی ٹی روڈ پر مزیدایک کلومیٹر رائٹ آف وے پر کی گئی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔ آپریشن کے دوسرے روز غیر قانونی طور پر تعمیر کردہ185 دکانیں، 5 چھپر ہوٹل، 2 کنٹینر ، 10کمرے، 10چار دیواریاں، 5 کباڑخانے، 4 گیٹ ، 10واش روم اور 4بیرونی دورازوں اور ایک عددذینے سمیت 7 شنواری ہوٹلوں کو مسمار کر کے سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی۔
تازہ ترین