پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈکپ میں شرکت کیلئے25 نومبرکو بھارت روانہ ہوگی، جس کے لئے ہاکی فیڈریشن کو حکومت سے تاحال گرانٹ نہیں ملی۔
ہاکی ورلڈ کپ 28 نومبر سے بھارت میں شروع ہوگا،ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ یکم دسمبر کو جرمنی کے خلاف کھیلے گا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اس حوالے سے کہا کہ جمعےتک کھلاڑیوں کےتمام واجبات کلیئرکردیےجائیں گے۔
ہاکی ٹیم کو 21 نومبر کو بھارت روانہ ہونا تھا تاہم روانگی میں تاخیر 2 کوچز اور ایک کھلاڑی کے ویزے تاخیر سے ملنے اور مالی مسائل کے باعث ہوئی،اب روانگی 25 نومبر کو براستہ واہگہ بارڈر ہوگی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے مطابق حکومت کی جانب سے تاحال گرانٹ نہیں ہے، فیڈریشن اپنی مدد آپ کے تحت فنڈز اکٹھے کررہی ہے۔
پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ جمعہ تک کھلاڑیوں کے واجبات ادا کر دئیے جائیں گے۔
ہاکی ورلڈ کپ 28 نومبر سے شروع ہو رہا ہے قومی ہاکی ٹیم نے میگا ایونٹ سے قبل 2 پریکٹس میچز بھی کھیلنے ہیں جبکہ ایونٹ میں اپنا پہلا میچ یکم دسمبر کو جرمنی کے خلاف کھیلنا ہے۔