• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا کرتارپور بارڈر کھولنے پر پاکستان کا شکریہ

بھارت نے پاکستان کی تجویز مان لی دونوں ملکوں کے درمیان کرتارپور بارڈر کھولنے سے اتفاق کرلیاگیا۔

بھارتی دفتر خارجہ نے دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو خط لکھا جس میں کرتار پور کوریڈور کھولنے کے فیصلےپر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

بھارتی دفتر خارجہ نے کرتارپور بارڈر کھولنے کے پاکستانی موقف کو بھی سراہا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں وزیراعظم عمران خان 28 نومبرکو کرتارپور کوریڈورکا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سکھ یاتریوں کوپاکستان آمد پرخوش آمدید کہتے ہیں کرتارپور بارڈر کھولنے سے سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات کیلیے باآسانی آجاسکیں گے ۔

واضح رہے کہ بھارتی کابینہ نےیاتریوں کی گوردوارہ دربار صاحب تک رسائی کے لیےخصوصی راہداری بنانے کے فیصلے کی منظوری دیدی ہے۔

بھارتی وزیر داخلہ ارون جیٹلی کا کہنا ہے کہ بھارتی پنجاب کے ضلع گروداسپور میں ڈیرہ بابا نانک سے پاکستان کی سرحد تک راستہ تعمیر کیا جائےگا۔

تازہ ترین