• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی نااہلی کی درخواست فل بنچ کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست فل بنچ کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ انوار الحق کو ارسال کردی۔ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا پر مشتمل سنگل بنچ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی نااہلی کی درخواست کی سماعت کی۔مذکورہ درخواست 15نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی تھی۔بعدازاں آج ہونے والی سماعت میں درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ یہ ایک اہم نوعیت کا معاملہ ہے چناچہ عدالت اس کے لیے فل بنچ تشکیل دے۔

تازہ ترین