ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ ملتان کی عدم دلچسپی کے باعث تحصیل آفس ملتان میں ریونیو کے ساتھ رجسڑی برانچ میں رش سے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ ہو گیاہے ،سب رجسٹرار سٹی اور صدر دنوں کے دفاتر ایک ہی جگہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید رش کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، سائلین نے ڈی سی ملتان سےاصلاح واحوال کامطالبہ کیاہے۔