وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کبھی سی پیک پر تنقید نہیں کی، سی پیک پر سیاست ملک کے لئے درست نہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایوان کے تقدس کی بات کرنے والوں نے کبھی ایوان کو بڑے فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا ،کہا جاتا رہا کہ اگر زرداری کو سڑکوں پرنہ گھسیٹا تو میرا نام بدل دینا،،اب کہتے ہیں کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کےتعلقات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ جو کہا وہ کر کے دکھایا، ڈیزل پر ٹیکس آج پانچ گنا کم ہے،تین ماہ میں ایک ارب ڈالر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھیجے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی صرف وہ شرائط مانیں گے جو ملکی مفاد میں ہوں گی ،جلد بازی میں کوئی معاہدہ نہیں ہوگا متبادل انتظام کرلیا ہے۔