ٹھٹھہ(نامہ نگار) محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے سرکل آفیسر اسد علی میرانی کی قیادت میںلینڈآفس مکلی میں چھاپہ مار کر میرپور ساکرو کے سابق سب رجسٹرار شاہد لطیف کو گرفتار کرلیا۔ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اسد علی میرانی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ چیئرمین اینٹی کرپشن کی ہدایات کے بعد بدعنوان افسران کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ملزم شاہد لطیف کو تحصیل میرپور ساکرو کے علاقے گجو میں ایک گاؤں کے لیے مختص کی گئی 16 ایکڑ سرکاری زمین ریونیو اہلکاروں کے ساتھ مل کر ایک شخص سمیع اللہ کے نام پر غیر قانونی طور پر رجسٹرڈ کرکے حکومت کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کرکے اینٹی کرپشن تھانہ پر اس کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جبکہ ملزم کو بدھ کے روز اینٹی کرپشن عدالت حیدر آباد میں پیش کیا جائے گا۔