ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے سینئر جج جسٹس عباد الرحمنٰ لودھی نے کہا ہے کہ ملتان بنچ سے بہت کم وقت میں سائلین کو زیادہ سے زیادہ انصاف ملنا ملتان بنچ کے ساتھ ساتھ ملتان بار اور وکلاء کی محنت اور لگن کی مرہون منت ہے ملتان کے وکلا میں پاکستان بھر سے زیادہ لگن اور ذہانت سے کام کرتے ہیں جس کی وجہ سے عدلیہ کو جلد فیصلے دینے میں معاونت ملتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائیکورٹ بار کے سابق صدر محمد علی گیلانی کے عشائیےسے خطاب کرتے ہوئے کیا ،محمد علی گیلانی،میاں عباس احمد،مالک خان لنگاہ اور شیخ ارشد محمود نے بھی خطاب کیا عشائیے میں جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس فیصل زمان خان، جسٹس مجاہد مستقیم احمد، جسٹس طارق سلیم شیخ،جسٹس جواد حسن، جسٹس انوارالحق پنوں، جسٹس فاروق حیدر ،جسٹس صادق محمود خرم،ممبر الیکشن کمیشن الطاف ابراہیم قریشی ،سابق جج سہیل بھٹی،ایڈیشنل رجسٹرار قیصر نذیر بٹ،صدر ہائیکورٹ بار خالد اشرف خان، حبیب اللہ شاکر، چوہدری صغیر احمد، ملک رمضان خالد جوئیہ،عرفان وائیں،جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ملک جاوید اقبال اوجلہ اور دیگر سیشن ججز و سینئر وکلا نے شرکت کی ۔