• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قابض مافیا سے سرکاری زمینیں واگزار اور عوامی فلاح کیلئے استعمال کرینگے‘ ڈی سی راولپنڈی

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی ضلع بھر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر عمر جہانگیر نے کہا ہے کہ قابض مافیا سے سرکاری زمینیں واگزار کروا کے عوامی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کی جائیگی۔ تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائی میں میونسپل کارپوریشن کلر سیداں نے ایم سی کلر سیداں نو پارکنگ/ریڈ زون سے 8عارضی تجاوزات کو ہٹا کر سائٹ کلیئر اور 2ہزار جرمانہ کر دیا۔ ضلع کونسل راولپنڈی نے چکری روڈ پر 15عارضی تجاوزات کو ہٹا دیا اور 25وارننگ کے ساتھ 21ہزار جرمانہ عائد کر دیا۔ ہملٹن روڈ، جامع مسجد روڈ، بنی چوک اور راجہ بازار سے32 عارضی تجاوزات ہٹا کر را ستہ کلیئر کر دیا گیا۔ اسی طرح ایم سی ٹیکسلا بیریئر ون کے نزدیک آٹھ عارضی تجاوزات کو ہٹا کر 2ہزار جرمانہ کیا گیا۔ ایم سی کہوٹہ نے پنجاڑچوک اور کوٹلی لنک روڈ کہوٹہ سے 5عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔ میونسپل کارپوریشن مری نے مال روڈ پر سے 15تجاوزات، میونسپل کارپوریشن گوجر خان نے مین بازار سے 10تجاوزات کا خاتمہ کردیا۔
تازہ ترین