کراچی میں چینی قونصلیٹ پر دہشت گرد حملےمیں جاں بحق باپ بیٹے کی لاشیں کوئٹہ روانہ کردی گئیں ، دونوں کی تدفین آج کوئٹہ میں ہوگی ۔
کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد کے رہائشی نیازمحمد اپنے جواں سال بیٹے محمد ظاہر شاہ کے ہمراہ ویزے کے حصول کے لیے کراچی میں چین کے قونصل خانے گئے تھے ۔ اس دوران وہاں دہشت گردوں نے حملہ کیا جس میں دونوں شہید ہوگئے ۔
نیاز محمد اور ان کے بیٹے ظاہر شاہ کی میتیں کراچی سے کوئٹہ روانہ کردی گئی ہیں ، نیاز محمد کے بھائی حبیب الرحمان نے بتایا کہ میتیں کوئٹہ پہنچنے کے بعد صبح 11بجے تک نماز جنازہ اور تدفین متوقع ہے ۔