ملتان میں گیس لیکیج کے باعث 1 گھر میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کے باعث 3 افراد جھلس گئے، جبکہ 6 افراد متاثر ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ملتان کی قاسم پور کالونی میں گیس لیکیج کے باعث 1 گھر میں آگ لگ گئی، ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ، تاہم آگ لگنے کے باعث خاتون سمیت 2 مرد جھلس گئے ۔
گیس کے باعث دم گھنٹے سے 2 بچوں کی حالت خراب ہو گئی، تمام متاثرہ 6افراد کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق جھلسنے والے افراد کا 20 سے 25 فیصد جسم متاثر ہوا ہے، جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔