وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی ہم منصب سشما سوراج کو کرتار پور سرحد کھولنے کی تقریب میں شرکت کےلئے پاکستان آنے کی دعوت دے دی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے 28 نومبر کی تقریب کے دعوت نامے بھارت ارسال کردیے گئے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج،کے ساتھ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امرندر سنگھ اور نووجوت سنگھ سدھو کو بھی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب 28 نومبر کو ہوگی،اس حوالے سے بھارت وزیر خارجہ کو دعوت دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مثبت طرز عمل اور خلوص نیت پوری دنیا کے سامنے ہے ۔