• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹر چوری پر ایس ڈی او میپکو سمیت واپڈا اہلکاروں کیخلاف مقدمہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ گل گشت نےعدالت کے حکم پر صارف کے دو بجلی کے میٹر چوری کرنے کے جرم میں ایس ڈی او میپکو شکیل احمد ،میٹر انسپکٹر نعمان ،کلرک شفیق سمیت 6 واپڈا اہلکار وں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔ تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں واقع عزیز ہوٹل کے نزدیک دو افراد شہزاد اور خلیل نے شراب کے نشہ میں توڑ پھوڑ کی ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو گرفتار کر لیا اور ان سے شراب کی بوتل برآمد کر لی ۔پولیس تھانہ پرانی کوتوالی نے ناکہ بندی کے دوران مشکوک شخص عادل کو روک کر اس سے آتش بازی کا سامان برآمد کر لیا ۔ مشتاق کالونی میں مالک مکان سرفراز کے بھائی عاصم نے مکان کی دیوار پھلانگ کرکرایہ دارخاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر اسے زخمی کر دیا ۔گھر میں موجود بچوں کو بھی مارا پیٹا ۔شور پر اہل علاقہ نے مکان کا دروازہ توڑ کر عاصم کو باہر نکالا جو کہ موقع سے فرار ہو گیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں اکرام نےاپنے دو ساتھیوں عادل اور عابد کے ہمراہ بیوی حنا افضل پر تشدد کرکےاسے زخمی کردیا ۔اس کو بچانے کے لئے آنے والے اس کے بہن بھائیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ سیتل ماڑی پولیس ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگاکر گھومنے والے د2ملزمان ریاض اور ساجد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس نے ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر دو خطیبوں حافظ خلیل احمد اور اکبر کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی ۔ پولیس تھانہ ممتاز آباد نے بلیئرڈ گیم پر جوا لگا کر کھیلنے والے 14افراد منور ،شفقت ،اخلاق، عثمان، ساجد، شہزاد، امجد، محمد ساجد ،شعیب، غلام حسین، فہیم، بلال، فہد اور الیاس کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔لین دین کے معاملات میں بوگس چیک دے کر دھوکہ دہی کرنے والے دو ملزمان عمران اور افضل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر د2مالک مکان ریاض اور عمران اور3افراد عابد ،دیل ، سعید کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کرکے ان کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس تھانہ کینٹ نے ٹرین گزرنے کے وقت بند پھاٹک میں ٹکر مارنے والے موٹر سائیکل سوار اسامہ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس تھانہ نیو ملتان میں مکان کی خریداری کے عوض لاکھوں روپے خوردبرد کرنے اور جان سے ماردینے کی دھمکیاں دینے والے4افراد عمیر ،فیصل، مدثر اور سلیم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس تھانہ مظفرآباد اور تھانہ سٹی شجاع آباد نے تیزرفتاری کے جرم میں دو ڈرائیوروں یوسف رضا اورمحمد خالد کے خلاف مقدمات درج کرکے ان کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 4منشیات فروشوں قیصر عباس،اعظم ، ندیم،محمد طارقکو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ہیروئن اور چرس برآمد کرلی۔

تازہ ترین