لاہور(نمائندہ جنگ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کے نام پر اربوں روپے کی جائیداد کا انکشاف ہوا ہے۔گزشتہ روز احتساب عدالت لاہور میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے علی عمران کی جائیداد کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ علی اینڈ کمپنی میں 60 لاکھ شیئرز علی عمران کی ملکیت ہیں جبکہ علی ٹاور ایم ایم عالم روڈ پر 67 دکانیں اور دفاتر کے مالک بھی علی عمران ہیں۔نیب کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ علی اینڈ فاطمہ ڈیولپرز کے ایک کروڑ شیئرز میں سے 65لاکھ شیئرز کے مالک ہیں، اس کے علاوہ مدینہ فوڈز پروسیڈ کے ایک کروڑ 75 لاکھ شیئرز میں سے ایک کروڑ 25 لاکھ شیئرز علی عمران ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈی ایچ اے میں 2 کینال کا رہائشی پلاٹ بھی شہباز شریف کے داماد کی ملکیت میں شامل ہے جبکہ علی پروسیڈ ڈیولپرز، غوث اعظم ڈیولپرز اور دیگر جائیداد میں بھی حصہ ہے۔