لل ،فرانس (نیوز ایجنسیاں)کروشیا نے فرانس کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے ڈیوس کپ ٹینس ٹائٹل جیت لیا۔
اتوار کو مارین سلچ نے میزبان پلیئر لوکاس پیول کو ہرا کر کروشیا کو 3-1 کی فیصلہ کن برتری دلائی کر چیمپئن بنادیا۔
عالمی نمبر سات سلچ کے طاقتور اسٹروکس اور تجربے کا 24 سالہ پیول کے پاس جواب نہیں تھا۔ اس سے قبل ہفتے کی شب ہوم ٹیم نے ڈبلز مقابلہ جیت کر اعزاز پانے کی امیدیں زندہ کی تھیں، فرانس کے نیکولاس ماہوت اور پائری ہیوز ہربرٹ پر مشتمل جوڑی نے ایون ڈوڈگ اور میٹ پاوچ پر مشتمل کروشین جوڑی کو 6-4، 6-4، 3-6 اور 7-6 سے مات دی تھی۔
ابتدائی روز کروشین کھلاڑیوں نے دونوں سنگلز مقابلے جیت کر ٹائی میں 2-0 کی برتری حاصل کی تھی ۔ یہ کروشیا کا دوسرا ڈیوس کپ ٹائٹل ہے۔