• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیم کیلئے قوم کا جذبہ 1965کی جنگ جیسا ہے، چیف جسٹس

کراچی (جنگ نیوز) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ڈیمز کی تعمیر کیلئے بچوں سے لیکر بڑوں تک کا جذبہ ایسا ہے جو 1965 کی جنگ میں نظر آیا تھا۔پاکستان کی آبادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آبادی پر قابو پانے اور منصوبہ بندی سے متعلق سپریم کورٹ میں 12 یا 13 دسمبر کو کانفرنس ہوگی۔ برمنگھم میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ جیو نیوز پر مانچسٹر سے نشر ہونے والی ڈیم فنڈ لائیو ٹیلی تھون بہت کامیاب رہی ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ڈیمز کی تعمیر کیلئے بچوں سے لیکر بوڑھوں تک سب پاکستانی پُرجوش ہیں، یہ کوئی عام صورت حال نہیں بلکہ باقاعدہ مہم بن گئی ہے ایسا جذبہ شاید 65 کی جنگ میں نظر آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آبادی پر قابو پانے اور منصوبہ بندی کیلئے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے جس میں ملک کے بڑے ماہرین سمیت ہیلتھ سیکرٹری ریٹائرڈ کیپٹن سعید حصہ لیں گے، ان کی نگرانی میں رپورٹ بھی بنائی گئی ہے۔
تازہ ترین