کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل پھسلنے سےمحکمہ جنگلات کا سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مغربی بائی پاس کے علاقے قلعہ محمد حسنی کا رہائشی محکمہ جنگلات کا سیکورٹی گارڈ شاہ زمان اتوار کی شب موٹرسائیکل پر بروری روڈ سے موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ مغربی بائی پاس پر تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل پھسلنے سے وہ گر کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر ایدھی کے رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش بی ایم سی ہسپتال پہنچائی جہاں ضرور ی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔