کوئٹہ(پ ر)جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے امیر حافظ نورعلی نے ضلعی شوریٰ سے مشاورت کے بعد سماجی سیاسی نوجوان رہنما نقیب اللہ کوجے آئی یوتھ ضلع کوئٹہ کا صدر مقرر کیاہے حافظ نورعلی نے ضلعی جنرل سیکرٹری افتخاراحمد کاکڑکی موجودگی میں نقیب اللہ سے جے آئی یوتھ ضلع کوئٹہ کے صدر کا حلف لیکر ان کیلئے استقامت کی دعاکی ۔