پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نےکہا ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ نے 100 دن میں کچھ نہیں کیا،کوئی قابل ذکر بات نظر نہیں آئی حکومت کی پرفارمنس زیرہ ہے۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے پی ٹی آئی حکومت کے 100 دن پورے ہونے پر کہا کہ اس پارلیمنٹ میں 100 دنوں میں لڑائیاں شروع ہوگئی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کے 100 دن میں کوئی قابل ذکر بات نظر نہیں آئی، حکومت نے جو دعوے کیے ہیں اُن کا وجود نظر نہیں آرہا۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ اس حکومت نے بس ایک کام کیا کہ باہر کی دنیا میں جاکر پاکستان کو بدنام کیا ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نے ایک کروڑ کی نوکریوں کا ابھی تک کوئی پلیٹ فارم نہیں بنایا نہ ہی 50 لاکھ گھروں کا طریقہ کار بتایا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی ہے، 30 نومبر کو یوم تاسیس کے جلسے میں پی پی اپنی کارکردگی پیش کرے گی۔