• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ورلڈکپ، پاکستان ٹیم کی ٹریننگ سیشن میں شرکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہاکی ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب بھارت کے شہر بھوبنیشورمیں ہورہی ہے۔ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے پاکستانی ٹیم نے پیر کو پہلے ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔ پاکستان ہاکی ٹیم یکم دسمبر کو پہلا میچ جرمنی کے خلاف کھیلے گی ۔ ہاکی ورلڈ کپ میں میچز کا آغاز بدھ سے ہوگا افتتاحی تقریب میں بولی ووڈ کے ستارے ایکشن میں ہوں گے۔ جن میں شاہ رخ خان، اے آر رحمن اور مادھوری ڈکشٹ نمایاں ہوں گے۔ رنگا رنگ تقریب کے اگلے دن ورلڈ کپ میچوں کا آغاز ہوجائے گا۔

تازہ ترین