• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کے دورہ برطانیہ کے مثبت نتائج نکلے ہیں، امجد امین بوبی

وٹفورڈ(نمائندہ جنگ) وٹفورڈ کمیونٹی فورم کے چیئرمین امجد بوبی نے کہا پاکستان سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار کے دورہ برطانیہ کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں کہ اوورسیز پاکستانی و کشمیری ڈیمز فنڈز میں بڑی خوشی سے تعاون کررہے ہیں۔ مانچسٹر میں کمیونٹی نے جس طرح کھل کر ڈیمز کی تعمیر میں فنڈز دیئے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔ امجد امین بوبی نے کہا کہ اگر سابقہ حکومتیں ملک میں پانی کے بحران کے خاتمے کیلئے ڈیمز فنڈز کیلئے عوام کی مدد حاصل کرتیں آج پاکستان میں کئی ڈیمز تعمیر ہوچکے ہوتے۔ انہوں نے کہا پاکستان کو شاہراہ ترقی پر گامزن کرنے اور پانی کے بحران کے خاتمے کے لئے مزید ڈیمز کی اشد ضرورت ہے۔ یہ وقت ہے قوم اپنے تمام اختلافات بھلا کر ملک کو معاشی بحران سے نکالے۔ امجد امین بوبی نے کہا جس طرح اوورسیز پاکستانیوں نے ڈیمز فنڈز میں تعاون کیا ہے یہ ان کی حب الوطنی ہے۔ اسی طرح گورنمنٹ پاکستان ایسی پالیسی بنائے کہ بیرون ملک مقیم اوورسیز پاکستانیوں کو مکمل سہولیات دے کر ان کا اتحاد بحال کرے تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ ملک میں سرمایہ کاری کریں خصوصاً پی آئی اے کے کرایہ جات سستے کرے تاکہ غیر ملکی سرمایہ پاکستان میں کاروبار میں لگا سکیں۔ امجد امین بوبی نے کہا عوام کی دلی خواہش ہے کہ پاک چائنا سی پیک منصوبہ جلد مکمل ہو۔ ملک دشمن قوتیں اس کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں۔ امجد امین بوبی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا جن قوتوں نے قومی خزانہ لوٹا ہے وہ برآمد کرایا جائے تاکہ غیر ملکی قرضے ادا کئے جا سکیں۔
تازہ ترین