کوئٹہ(سٹی ڈیسک)ریکی قومی موومنٹ کوئٹہ کے رہنمائوں ثناء اللہ ریکی، شاہ زیب ر یکی، شعیب ریکی، قاسم ریکی اعظم ریکی نے عدالت عظمیٰ سے اپیل کی ہے کہ جس طرح تجاوزات کیخلاف سندھ حکومت اور ضلعی حکومتوں کو کراچی میں حکم جاری کیا اس طرح کا حکم بلوچستان کی صوبائی حکومت اور کوئٹہ کی ضلعی حکومت کو بھی دیا جائے وہ کوئٹہ میں تجاوزات کیخلاف موثر کارروائی عمل میں لائیں کوئٹہ جو بلوچستان کا دارالحکومت ہے اس کے ساتھ ساتھ سی پیک منصوبے کے تحت ایک انٹرنیشنل شہر کی حیثیت سے مشہور ہونے جارہا ہے تو اس کو ایک بین الاقوامی شہر جیسا بنانا صوبائی اور ضلعی حکومتوں کی ذمہ داری بنتی ہے تجاوزات اور غیرقانونی پارکنگ کے ساتھ افغان مہاجرین کے ہزاروں غیر قانونی رکشے، موٹرسائیکلیں اور غیر قانونی گاڑیوں کی وجہ سے پورا دن سڑکوں پر ٹریفک جام رہتا ہے غیر قانونی ریڑھیوں اور گدھا گاڑیوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ان کیخلاف موثر اور مصلحت سے بالاتر ہوکر کارروائی کی جائے تاکہ مقامی شہریوں میں پایا جانے والا اضطراب دور ہوسکے ۔