اسلام آباد(نمائندہ جنگ) امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل کو تیز کرنے اور افغانستان میں دیرینہ امن کے قیام اور استحکام کے لیے جنیوا کانفرنس جو آ ج منعقد ہورہی ہے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اس کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پہلے سے طے شدہ پروگرام میں اس تبدیلی کا فیصلہ وزیر خارجہ کی کرتار پور کوریڈور کی سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کے باعث ہوا ۔