• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت مسئلہ کشمیر فوجی طاقت کی بجائے سفارتی ذرائع سے حل کرے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں اور اس کے چارٹر کے تحت جموں و کشمیر کے تنازع کا فوری اورپرامن سیاسی حل نا گزیر ہے ۔کشمیر کی تیزی سے بگڑتی صورتحال کا تقاضہ ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو فوجی طاقت کی بجائے پرامن سفارتی ذرائع سے حل کرے ‘اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی یہ اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی منظور کردہ قرار دادوں کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کرانے کے لیے ضروری اقدامات کرے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ناروے کے سابق وزیراعظم کجیل مگنے بونڈ ویک سے وزارت خارجہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوجی تسلط سے پیدا ہونے والے سنگین بحران کا تقاضا ہے کہ عالمی برادری اور ناروے اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے مصائب اور مشکلات میں کمی آ سکے ۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں نافذ کالے قوانین منسوخ کرے ، کشمیریوں کے پیدائشی حق، حق خود ارادیت کا احترام کرے - ملاقات کے دوران ناروے کے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہماری رائے میں طاقت کے استعمال سے یہ مسئلہ حل نہیں ہو گا پرامن مذاکرات ہی واحد راستہ ہے ۔
تازہ ترین