اسلا م آباد (نمائندہ جنگ ) بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن کے نمائندگا ن نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفترکا دورہ کیا اور سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان سے ملاقات کی، بی اینڈ گیٹس فائونڈیشن کی جانب سےسینئر پروگرام آفیسرمائیکل گیلوے نےنمائندگی کی جبکہ کارانداز کے سی ای او علی سرفراز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اجلاس میںشرکت کی ،سیکرٹری بی آئی ایس پی نے شرکاء کو بی آئی ایس پی کے موجودہ اور نئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔