• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل کا فتویٰ،ایس ایس پی نے نوٹس لے لیا

سکھر (بیورو رپورٹ) پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کو مبینہ جرگہ منعقد کرکے قتل کرنیکا فتویٰ دینے کا ایس ایس پی سکھر نے نوٹس لے لیا۔ سرکاری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بیراج کالونی کے رہائشی پسند کی شادی کرنیوالے محمد عثمان اور کنول خاتون نے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے الزام عائد کیا تھا کہ بااثر شخص نے جرگہ منعقد کرکے ہمیں کاروی کاری کے الزام میں قتل کرنے کا فتویٰ دیا ہے اور ہمارے گھر پر قبضہ کرلیا ہے۔
تازہ ترین