لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے دامادمرتضی امجد کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر نیب سمیت دیگر ریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد طارق عباسی کی سربراہی مین دو رکنی بنچ نے سابق چیف جسٹس افتحار محمد چوھدری کی صاحبزادی افرا مرتضی کی درخواست پر سماعت کی جس میں افرا مرتضی نے اپنے شوہر مرتضی امجد کی دبئی میں گرفتاری کو چیلنج کیا ہےدرخواست میں وزارت داخلہ، نیب، ایف آئی اے اور انٹرول کو فریق بنایا گیا ہے درخواست گزار وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ نیب مرتضی امجد کے خلاف ایڈن ہاوسنگ سکینڈل میں انکوائری کر رہا ہے وکیل نے نشاندہی کی کہ نیب نے احتساب عدالت میں غلط بیانی سے مرتضی امجد کو اشتہاری کروایا اور پھر مرتضی امجد کو دبئی میں غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا ہے.وکیل نے استدعا کی کہ عدالت مرتضی امجد کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے کر رہائی کا حکم دے عدالت نے درخواستگزار وکیل سے استفسار کیا کہ کیا سپریم کورٹ میں کوئی اس حوالے سے کیس زیر سماعت ہے جس پر وکیل نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ میں کیس زیر سماعت نہیں ہے عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ بتائیں کیا مرتضی امجد کے خلاف نیب نے کوئی ریفرنس داخل کر دیا ہے جس پر جواب ملا ابھی تک ریفرنس دائر نہیں کیا گیا مرتضی امجد کے خلاف باقاعدہ وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں اسکے بعد گرفتاری ہوئی ہے. عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست کر نیب حکام سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا