آشیانہ ہاؤسنگ کرپشن کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کانیب کی سب جیل میں طبی معائنہ مکمل ہو گیا ہے،ڈاکٹروں نے شہباز شریف کوسفر کی اجازت دے دی۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی اجازت کے بعدنیب ٹیم شہباز شریف کو لے کر لاہور پہنچ گئی۔
واضح رہےگزشتہ روزقومی احتساب بیورو (نیب) کے افسران نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو اسلام آباد کے اسپتال منتقل کیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا طبی معائنہ کیا اور مزید ٹیسٹ کیے۔
دو روز قبل شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹ میں کینسر کی علامات ظاہر ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔گلے میں تکلیف کی بناء پر ان کا معائنہ کرایا گیا تو رپورٹ میں کرومو گرینینکی کیفیت کی نشاندہی ہوئی۔
ان کے خون میں ایڈینو کار سنائیڈ نوڈیول کی مقدار 688 پائی گئی تاہم اس جزو کی جسم میں مقدار 100 تک ہونی چاہیے جس کے بعد ڈاکٹروں نے شہبازشریف کو فوری سی ٹی اسکین کرانے کا مشورہ دیا