• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ہاکی ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب، شاہ رخ اور مادھوری کی پرفارمنس


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہاکی ورلڈکپ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب بھارت کے شہر بھو بنیشور میں منگل کو ہوئی۔

پاکستانی ہاکی ٹیم نے ماضی کے عظیم کھلاڑی اور منیجر حسن سردار اور ہیڈ کوچ توقیر ڈار کے ساتھ تقریب میں شرکت کی۔

سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے.

ورلڈ کپ میں پاکستان سمیت 16 ٹیمیں شریک ہیں، قومی ٹیم 8 سال بعد میگا ایونٹ میں شرکت کررہی ہے۔

پاکستان کو چار بار ہاکی ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، قومی ہاکی ٹیم اور جرمنی یکم دسمبر کو آمنے سامنے ہوں گے،منگل کی شب افتتاحی تقریب میں شاہ رخ خان، مادھوری ڈکشت اور اے آر رحمان نے پرفارم کیا۔

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے پرفارم کرنے سے قبل ہاکی سے متعلق ریلیز ہونے والی ’’چک دے انڈیا‘‘ کا حوالہ بھی دیا، فلم چک دے انڈیا میں شاہ رخ خان نے بھارتی ویمن ہاکی ٹیم کے کوچ کا کردار ادا کیا تھا۔

تازہ ترین