• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، سکھر، حیدرآباد، لاہور کے نئے آئی آر کمشنروں نے عہدے سنبھال لئے

اسلام آباد (حنیف خالد) حیدرآباد، سکھر، کراچی، لاہور ایف بی آر میں نئے آئی آر کمشنروں نےعہدے سنبھال لئے گزشتہ روز چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر جہانزیب نے سات ٹیکس کمشنرز کو تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرایا تھا۔ نوٹیفکیشن نمبر 2177آئی آر جوگزشتہ روز جاری ہوا کے مطابق کراچی‘ حیدرآباد‘ لاہور‘ سکھر کے کمشنرز ریجنل ٹیکس آفس اور لارج ٹیکس پیئرز یونٹ کو تبدیل کیا گیا ہے۔ ساجد نذیر ملک کمشنر زون ون آر ٹی او تھری کراچی کو ملتان کا کمشنر ود ہولڈنگ ٹیکس تعینات کیا گیا ہے۔ رضا زیدی کمشنر زون ون آرٹی او کراچی کو کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کراچی زون فائیو کا کمشنر آئی آر مقرر کیا گیا ہے۔ عاصم مری ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن آئی آر حیدرآباد کو کمشنر آئی آر زون ون آر ٹی او کراچی لگایا گیا ہے۔ لعل محمد خان کمشنر ایچ آر ایم لارج ٹیکس پیئرز ٹو کراچی کو کمشنر ود ہولڈنگ ٹیکس آرٹی او ٹو کراچی بنایا گیا ہے۔ سیدہ نورین زہرہ کمشنر لارج ٹیکس پیرز یونٹ لاہور کو کمشنر زون ٹو کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس لاہور مقرر کیا گیا ہے۔ منیر صادق ایڈیشنل کمشنر آر ٹی او ٹو سکھر کو سیکرٹری آئی آر آپریشن ونگ ایف بی آر اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔ مسرت اللہ ایڈیشنل کمشنر آر ٹی او ٹو کراچی کو ایڈیشنل کمشنر آرٹی او اسلام آباد بنانے کا نوٹیفکیشن جاری ہواہے۔

تازہ ترین