• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس محمد انور کاسی ریٹائر ہوگئے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ، جسٹس محمد انور خان کاسی اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ا س عہدہ سے ریٹائرہوگئے ہیں۔گزشتہ روز عدالت عالیہ میں ان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ فل کورٹ ریفرنس کی تقریب میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج صاحبان ، ڈسٹرکٹ کورٹس کے جوڈیشل افسران اور بار کے عہدیداران شریک ہوئے تاہم تقریب کی کوریج کی میڈیا کو اجازت نہیں دی گئی۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج ، مسٹر جسٹس اطہرمن اللہ آج نئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے ۔اس حوالے سے حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہو گی ۔
تازہ ترین