راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر عباس احسن نے بے نظیر بھٹو ہسپتال میں پولیس خدمت کاؤنٹر کا افتتاح کر دیا ۔ خدمت کاؤنٹر میں مرد و خواتین پولیس عملہ زخمیوں کو فوری طبی امداد، میڈیکل لیگل رپورٹ کی فوری تیاری اور شہادت و نمونوں کا فوری تحفظ اور ترسیل کو یقینی بنائے گا ۔ سی پی او نے کہا کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے بہتر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔