راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) ایپکا کے وفد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے وفد جس کی قیادت مرکزی صدر بنارس خان جدون سیکرٹری جنرل خالد جاوید سنگیڑا صوبائی صدر ظفر علی آزاد کشمیر کے صدر عمران خورشید جنرل سیکرٹری پرویز قریشی، دیگر ایپکا عہدیداروں چوہدری مبشر احمد، شہزاد کیانی ملک عدالت، راجہ آفتاب راجہ شاہد محمود فدا شاہ سمیت دیگر نے وزارت خاجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور ایپکا کا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔ جس میں وفاقی محکموں کے کلرکوں کی موجودہ اسکیلوں میں مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ گزشتہ سالوں میں دیئے جانے والے ایڈہاک کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے اور تمام ملازمین کو یوٹیلیٹی الائونس کی فراہمی ریٹائر منٹ پر واپسی اور دیگر مطالبات پیش کئے گئے جس پر وزیر خارجہ نے کابینہ میں پیش کرنے کا وعدہ کیا ۔