• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس لائنز کراچی کے پارکس اور گراؤنڈز پر تجاوزات قائم

کراچی میں پولیس لائنز میں بھی پارکس اور گراؤنڈز کی زمینوں پر قبضہ ہو گیا، ایڈیشنل آئی جی کراچی کے احکامات کے باوجود تجاوزات کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی۔

پولیس کی رہائشی لائنز میں پارکوں اورگراؤنڈز پر تجاوزات کو ختم کرنے کے کراچی پولیس چیف کے احکامات افسران اور اہلکاروں نے ہوا میں اڑادیئے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تینوں زونز کے ڈی آئی جیز کو 3 دنوں میں تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا تھا، 5 روز گزر جانے کے باوجود تجاوزات ختم نہیں ہوئیں۔

حکم نامے کے مطابق پارک اور گراؤنڈ کی زمین پر اہلکاروں نے دکانیں اور گیراج تعمیر کیے ہوئے ہیں، گراؤنڈ اور پارک پر قبضے کی وجہ سے بچوں کے کھیلنے کودنے کی جگہ ختم ہو گئی ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے پورے شہر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا ہے، اس کے باوجود اہلکاروں نے تجاوزات ختم نہیں کیں۔

پولیس لائنز میں تجاوزات کے خلاف پولیس اہلکار نے تحریری شکایت کی تھی۔

تازہ ترین