• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق کا گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کا درجہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کا درجہ دینے کی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔

ذرائع کے مطابق وزارت امور کشمیر نےسمری تیار کرلی،جو کل وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔

عبوری صوبے کادرجہ ملنے سے گلگت بلتستان کی حکومت کو اضافی اختیارات مل جائیں گے تاہم اقوام متحدہ کی قرارداد کے پیش نظر گلگت بلتستان کو مکمل صوبے کا درجہ نہیں دیا جاسکتا۔

ذرائع کے مطابق گلستان بلتستان کو عبوری صوبے کا درجہ دینے کے لئے قومی اسمبلی آئینی ترمیم کرنا پڑے گی،جس کےلئے حکومت کو قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت درکار ہوگی۔

وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں اصلاحات کیلئےعلی امین گنڈا پورکی سربراہی میں کمیٹی بنائی تھی، جس نے اسے عبوری صوبے کا درجہ دینے سفارش کی۔

تازہ ترین