• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ زراعت میں ملازمین کو ہراساں کیا جا رہا ہے،عبدالشکور مری

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ق) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن عبدالشکور مری نے بیان میں کہا ہے ہے کہ محکمہ زراعت ریسرچ کے ملازمین ڈی جی کی منفی سوچ اور غلط پالیسیوں کے سبب اذیت سے دو چار ہیں انتقامی کارروائیاں افسوسناک ہیں ملازمین کو ہراساں کیا جا رہا ہے انہو ںنے کہا کہ ہمارے ملک کی معیشت کا انحصار زراعت پر ہے دنیا بھر میں زراعت میں نئی تحقیق ہو رہی ہیں جبکہ ہمارے یہاں منفی پالیسیاں مرتب کی جا رہی ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ جی ڈی کو فوری طور پر تبدیل کر کے محنتی اور قابل افسر کا تقرر کیا جائے ورنہ ق لیگ شدید احتجاج کریگی۔
تازہ ترین