• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زخمی وکلاء کو مزید علاج کیلئے لندن بھیجنے کی ضرورت ہے،کوئٹہ بار

کوئٹہ(پ ر) کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدرقاری رحمت اللہ ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ وکلاء برادری اپنے تحفظ کیلئے ایک دوسرے کیخلاف فوجداری مقدمات میں پیش نہ ہوںاس سلسلے میں جلد بار کی جنرل باڈی کے اجلا س میں متفقہ فیصلہ ہوگا وہ گزشتہ روز وکلاء کے وفد سے گفتگوکررہے تھے انہوںنے کہاکہ زخمی وکلاء کو مزید علاج کیلئے لندن بھیجنے کی ضرورت ہے لیکن اس سلسلے میںکوئی تعاون نہیں کررہا بلوچستان بار کونسل بھی کہاہے کہ وہ زخمی وکلاء کے علاج کیلئے فنڈز فراہم کریںکیونکہ زخمی اپنا مزید علاج کرنے کی سکت نہیں رکھتےانہوںنے کہاکہ زخمیوں کے لندن علاج اورملازمتیں کیلئے ایک بارپھر تحریک شروع کرینگے انہوںنے وکلاء کیلئے ٹیکسی اسٹینڈ پر پارکنگ کیلئے جگہ مختص کرنے پر ٹریفک پولیس کا شکریہ اداکیا ہے اور ڈی سی کوئٹہ سے درخواست کی کہ وہ کلاء کالونی کیلئے زمین کی الاٹمنٹ کیلئے جگہ کانتخاب جلد کریں اس حوالے سے سمری ان کے پاس پڑی ہوئی ہے۔
تازہ ترین