• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سعودی خواتین کا حرمین ٹرین کے منصوبے میں کردار

سعودی عرب میں 25 اگست 2018ء کو شروع ہونے والے حرمین ٹرین کے منصوبے میں مملکت کی مقامی خواتین کے کردار میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، یہ ٹرین مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ تک کا سفر مکمل کرتی ہے۔

اس دوران ٹرین جدہ شہر کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور رابغ میں کنگ عبداللہ اکنامک سٹی سے بھی گزرتی ہے۔

مدینہ منورہ میں حرمین ٹرین کے اسٹیشن پر سیلز ڈپارٹمنٹ کی ایک ذمے دار روان جابر کہتی ہیں کہ ان کی ذمے داریوں میں ’صارفین کی خدمت، ٹکٹس کی فروخت اور مسافروں کی آمد و رفت شامل ہے۔ بہت سی سعودی نوجوان خواتین اسٹیشن پر نگرانی کے شبعے میں کام کر رہی ہیں۔ ان کے علاوہ اسٹیشن پر کمپیوٹر سیکشن اور مارکیٹنگ اینڈ سیلز میں بھی مقامی خواتین اپنا کردار ادا کرتی نظر آ رہی ہیں‘۔

روان کے مطابق سعودی خواتین حرمین ٹرین جیسے عظیم الشان قومی منصوبے میں شریک ہونے پر فخر محسوس کرتی ہیں۔

ریم المحمدی رابغ میں کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں حرمین ٹرین کے اسٹیشن پر سیلز ایڈمنسٹریشن میں خدمات انجام دینے والے خاتون کا کہنا ہے سعودی خواتین حرمین ٹرین کے منصوبے میں رابطوں کے مراکز، ٹکٹ سیکشن، انفارمیشن اور بکنگ سیکشن میں کام کرتی نظر آ رہی ہیں۔ جبکہ انڈسٹریل انجینئر ماجدہ الزہرانی آپریشن ڈپارٹمنٹ میں کام کرتی ہیں، وہ ٹرین کے شیڈول کے علاوہ ٹکنالوجی کے تمام امور پر نظر رکھتی ہیں، ماجدہ ٹرین کے سفر کے دوران اہم اور قابل توجہ معاملات کی بھی مانیٹرنگ کرتی ہیں۔

منصوبے کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر محمد فدا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’سعودی خواتین مملکت میں ریلوے سے متعلق مختلف منصوبوں میں اہم ذمے داریاں انجام دے رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسافروں کو پیش کی جانے والی خدمات کے حوالے سے ان خواتین کا کردار ایک مثبت پہلو ہے، بالخصوص ٹکٹس کی سیلز کے شعبے میں خواتین اپنے کام سے بہترین نتائج کو یقینی بنا رہی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سعودی خواتین منصوبے میں تربیت کے شعبے میں بھی فعال طریقے سے شریک ہیں۔

واضح رہے کہ حرمین ٹرین کے روٹ پر روزانہ چھ ٹرینیں چلتی ہیں اور ہر ٹرین میں 417 مسافروں کے سفر کرنے کی گنجائش ہوتی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین