• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیمہ خان کے ذرائع آمدن نہیں،دبئی میں جائیداد کیسے بن گئی،نواز شریف،چیف جسٹس کا نوٹس،ذرائع

اسلام آباد(بلال عباسی،ایجنسیاں)مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے نیب سے علیمہ خان کی جائیداد کی چھان بین کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دبئی میں اربوں روپے کی جائیداد کیسے بنائی گئی، کیا یہ این آر او نہیں ہے، کس کے پیسے سے جائیداد بنائی گئی،علیمہ خان کے ذرائع آمدن نہیں ہیں پھر انہوں نے اربوں کی جائیداد کیسی خرید لی؟ علیمہ خان شوکت خانم بورڈ کی ممبر بھی ہیں، قوم جاننا چاہتی ہے یہ پیسہ کہاں سے آیا کس نے دیا، نیب ن لیگ کی جائیداد کی چھان بین کرتی رہتی ہے، علیمہ خان کے جائیداد کی چھان بین بھی کرے، کرب میں ہوں مگر جوبولوں گا وہ شائع نہیں ہو سکے گا، چُپ رہوں تو کہتے ہیں سمجھوتہ کر لیا۔ بدھ کو فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت سے قبل احتساب عدالت نمبر 2 میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ میں اب بولتا نہیں ہوں، ایک کرب میں مبتلا ہوں نہ چاہتے ہوئے بھی آج ایک لمبے عرصے بعد سیاسی بیان دے رہا ہوں، کوئی کہتا ہے میں نے این آر او کرلیا ہے، کیا این آر او کرنے والے بیٹی کے ساتھ جیل جانے کیلئے لندن سے آتے ہیں؟ ملک کی خدمت کرنے والوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔

تازہ ترین