ہاکی ورلڈ کپ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے، ارجنٹائن کا مقابلہ اسپین سے تو دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ اور فرانس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
بھارت کے شہر بھوینیشور میں جاری ایونٹ کے دوسرے روز بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔
آج پول اے میں پہلا مقابلہ ارجنٹائن اور اسپین کے درمیان شام ساڑھے 4 بجے کھیلا جائے گا، جبکہ دن کے دوسرے میچ میں پول اے سے نیوزی لینڈ اور فرانس کی ٹیمیں شام ساڑھے 6 بجے مد مقابل آئیں گی۔
اس سے قبل گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں بیلجیم نے کنیڈاکو دو ایک ہرایا تو دوسرے میچ میں میزبان بھارت نے جنوبی افریقا کو 5 صفر سے شکست دی۔