ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سو دن کی کارکردگی بتانے کے بجائے آئندہ 100 دن کا پروگرام دے دیا، قوم انتظار کرتی رہی کارکردگی کہاں ہے؟ اس بارے میں کب بتائیں گے؟
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج سب سےزیادہ جھوٹ بولنے کا میڈل ہمیشہ کی طرح عمران خان کو جاتا ہے، عمران صاحب کی تقریر’’عذرگناہ،بدتر ازگناہ‘‘ تھی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم اب کٹّے، دیسی مرغیوں اور جھینگوں سے معیشت ٹھیک کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سو دن، 100 ناکامیوں کا اصل حقائق نامہ مسلم لیگ(ن) کل جاری کرےگی اور بتائےگی پی ٹی آئی نے کتنے یوٹرن لیے، کتنی ناکامیاں حاصل کیں؟
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ قوم مایوس ہونے کے بجائے گوگل پر حکومتی کارکردگی کی تلاش جاری رکھے۔