• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، خانیوال، لودھراں ، وہاڑی کی تزئین وآرائش کے احکامات

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان عمران سکندر نے ملتان، خانیوال، لودھراں اور وہاڑی میں صفائی ، چوراہوں کی تزئین وآرائش اور شجرکاری کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ چاروں اضلاع میں خطرناک بل بورڈز، بجلی کےلٹکتےتاروں اور وال چاکنگ کا خاتمہ کیا جائے، ڈویژن بھر کے اہم مقامات پر نقاشی اور تاریخی یادگاریں بنائی جائیں، تمام شہروں کے داخلی و خارجی راستوں کو شہریوں کے لئے دیدہ زیب بنایا جائے، تمام گرین بیلٹس کی صفائی کو یقینی بنایاجائے پارکوں کو اپ گریڈ کر کے عوامی تفریح گاہیں بنائی جائیں،یہ بات انہوں نے ڈویژن بھر کی خوبصورتی، صفائی ستھرائی اور تزئین و آرائش بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق شہروں کو خوبصورت بنانے کیلئے تمام وسائل صرف کئے جائیں۔
تازہ ترین