ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے فیصل آباد ضلع کونسل کے چیف آفیسر چوہدری ارشد کو چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملتان تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے ایم او انفراسٹرکچر بلال قریشی کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، شہزاد منیر کو فوری طور پرچارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہےجبکہ دوسری طرف سعید بھٹی سینئر سب انجینئر اور میاں بلال سب انجینئر کا تبادلہ ضلع کونسل کردیا ہےضلع کونسل میں آفیسران کی سیٹیں خالی ہونا شروع ہوگئی ہیں، چیف آفیسر اقبال فرید میڈیکل ٹیسٹ کرانے کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔