کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر ) ایس پی سریاب محمد بلوچ کی ہدایت ‘ ایس ڈی پی او شالکوٹ سرکل زین عاصم کی زیرنگرانی ایس ایچ او شالکوٹ عبدالقادر قمبرانی اور اے ایس آئی خیرمحمد سمالانی نےپولیس اہلکاروں کے ہمراہ موٹرسائیکل سائیکل چھین کرمستونگ فرار ہونے والے دوملزمان عمران ولد یعقوب بڑیچ سکنہ بھوسہ منڈی کوئٹہ اور عنایت اللہ ولد عبداللہ رند سکنہ منوجان روڈ کومغربی بائی پاس مقامی پمپ کے قریب گرفتارکرلیاملزمان سے چھیناگیا موٹرسائیکل اور پسٹل بھی برآمدکرلیاگیا علاوہ ازیں شالکوٹ پولیس نے منشیات کے متعددعادی افراد کو گرفتارکرکے انسانیت بچائو سنٹرمنتقل کردیا۔